ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہارمیں بجلی گرنے سے30 افرادہلاک

بہارمیں بجلی گرنے سے30 افرادہلاک

Thu, 27 Jun 2019 21:33:15    S.O. News Service

پٹنہ،27/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  بہار کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی گرنے سے تقریباََ30 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بہار ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست کے کئی حصوں میں بجلی کی زد میں آنے سے 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ بہت سے دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔محکمہ کے مطابق بجلی گرنے سے سب سے زیادہ بھاگلپور میں چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ بیگو سرائے میں چار لوگوں اس کی زد میں آ گئے۔ اس کے علاوہ سہرسہ، پورنیہ، ارریہ، جموئی، دربھنگہ، مدھے پورا، کھگڑیا، کٹیہار، مدھوبنی، مشرقی چمپارن، شیوہر، نوادہ اور گیا میں بھی بجلی کی زدمیں آنے سے بہت سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ادھر وزیراعلیٰ نتیش کمارنے بجلی سے ہوئی موت پر اظہار غم ظاہرکیاہے۔وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کے خاندان کو چار چار لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے راحتی آفت فنڈ سے فوری رقم دینے کی ہدایت دی ہے۔بتا دیں، 21 جون کو بھی بہار کے کئی حصوں میں بجلی گرنے سے 12 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Share: